پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اوراقدامات

  • March 16, 2020, 4:02 pm
  • COVID-19
  • 187 Views

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کرونا وائرس اب تک دنیا کے 125 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ پاکستان میں اب تک 94 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، وفاقی حکومت کے مطابق 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ماسک
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک کا استعمال ضروری نہیں ہے کیونکہ یہ ایک طرح کی جھوٹی تسلی ہے اور ہماری عوام کو عادت نہیں ہے کہ وہ مسلسل ماسک پہنے رکھے۔ بار بار پہننے اور اتارنے سے حاصل کچھ نہیں ہوتا۔

علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں

اگر آپ میں کروانا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ان نمبرز 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گے اور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔

دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

وضاحت

بیشتر پاکستانی میڈیا بشمول سماء ڈیجیٹل 13 مارچ کی دوپہر تک سندھ کے کل تصدیق شدہ کیسز میں ایک کیس بڑھا کر بیان کررہا تھا، جس سے ملک کے کل کیسز میں بھی ایک کا فرق آرہا تھا اور اس کی وجہ سندھ حکومت اور کراچی آغا خان کے مابین تعداد کے حوالے سے غلط فہمی تھی۔

یہ فرق 9 مارچ کو پیدا ہوا تھا جس دن کراچی میں کل 8 کیسز سامنے آئے تھے لیکن اسے حکومت کی جانب سے 9 بتایا گیا تھا تاہم 13 مارچ کی شام حکومت کے متعلقہ حکام نے وضاحت کردی کہ اس دن ایک کیس زیادہ شمار کر لیا گیا تھا۔ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ اب تک کے کل کیسز 16 نہیں بلکہ 76 ہیں، ان میں وہ 2 افراد بھی شامل ہیں جو صحتیاب ہوجانے کے باعث اسپتال سے فارغ کئے جاچکے ہیں۔

کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد، پیر 16 مارچ 2020 صبح 11 بجے تک
پاکستان: 94
سندھ ( کراچی 21، حیدرآباد 01، سکھر 50 ) : 76
گلگت: 3
اسلام آباد: 4
بلوچستان : 10
خیبرپختونخوا: 0
پنجاب (لاہور) : 1

وائرس سے متاثرہ افراد کو سندھ کے 10 اسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا جا رہا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔
آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی
جناح اسپتال کراچی
ڈاؤ اوجھا کیمپس کراچی
سول اسپتال کراچی
لیاری جنرل اسپتال کراچی
لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد
پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ
سول اسپتال میرپور خاص
غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر
چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ


کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو دھوتے رہیں۔ کھانا پکاتے وقت، جانور کو چھونے کے بعد، کسی بیمار سے ملنے کے بعد، چھینکنے اور ناک صاف کرنے بعد بھی ہاتھ دھونا ضروری ہے۔
ہاتھ دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے 20 سیکنڈ تک صابن ہاتھ پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔
اگر گھر سے باہر ہیں تو سینیٹائزر کا استعمال کریں جس میں 60 فیصد الکوہل موجود ہو۔
منہ، ناک اور ہونٹوں پر ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ جراثیم وہیں سے پھیلنا شروع ہوتے ہیں۔
ایمرجنسی اس صورت میں ہوگی جب آپ چین، ایران یا کسی بھی کرونا وائرس سے متاثرہ ملک سے واپس پاکستان آ رہے ہوں۔
علامات
کھانسی، چھینک، بخار اور سانس لینے میں تکلیف شامل ہے۔
ایمرجنسی ہیلپ لائنز
ایمرجنسی کی صورت میں دیے گئے نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
سندھ ہیلپ لائنز: 02199203443، 02199204405
خیبر پختونخوا: 1700
ہیلپ لائن فیڈرل: 1166