2 کروڑ مالیت کے ماسک ذخیرہ کرنے پر 4 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا

  • March 17, 2020, 11:43 am
  • Health News
  • 179 Views

اسلام آباد میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے چینی باشندوں سے کروڑوں روپے مالیت کے میڈیکل ماسک برآمد کر لیے گئے ہیں۔یہ کاروائی محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی۔بتایا گیا کہ راولپنڈی میں محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ سکس روڈ پر واقع ایک مکان میں مقیم چینی باشندوں نے بڑے پیمانے پر ماسک ذخیرہ کر رکھے ہیں۔
ریکی کے دوران چینی باشندے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں واقع ایک مکان میں پہنچے جہاں محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بڑی تعداد میں میڈیکل ماسک برآمد ہوئے ہیں۔چینی باشندوں نے ماسک 45 بڑے کاٹن میں چھپائے ہوئے تھے۔اسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اقبال سنگھیڑا کا کہنا ہے کہ مکان سے ایک لاکھ 95 ہزار ماسک برآمد ہوئے جن کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔
ان ماسک کو بلیک میں فروخت کر کنے کے لے ذخیرہ کیا گیا تھا۔4 چینی بازشندوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کی خدشات کے بعد ماسک کی قلت پیدا ہوگئی عوام کو کہیں بھی ماسک نہیں مل رہا ۔شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا عوام کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک کی تلاش میں دن بھر سرگرداں ہیں۔
ضلعی انتظامیہ لاہور کی مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کی۔لوہاری مارکیٹ میں مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی.اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری موقع پر پہنچے۔200 روپے کا پیکٹ 1200 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے موقع پر پہنچ کر 01 شخص کو گرفتار کروایا اورماسکس کو ضبط کر لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔