کرونا وائرس، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 5 کے میچز ملتوی کردیئے

  • March 17, 2020, 12:18 pm
  • Sports News
  • 159 Views

کرونا وائرس، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 5 کے میچز ملتوی کردیئے
لاہور: کروناوائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 5 کے 2 سیمی فائنلزاورفائنل میچز ملتوی کردیئے اور کہامیچز کوری شیڈول کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پی ایس ایل فائیو کے میچز ملتوی کردیئے ہیں۔

پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل میچز ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے 2سیمی فائنلز اور فائنل میچز کوری شیڈول کیاجائے گا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا تھا۔

خیال رہے پی ایس ایل 5 کے دونوں سیمی فائنلز آج لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ کل ہونا تھا۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ اورپی ایس ایل ٹیموں کے مالکان کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا پی ایس ایل شیڈول کے مطابق جاری رہےگی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی تھی۔