زائرین کے جاتے ہی مسجد کی صفیں اور ہوٹل کی کرسیاں جلادی گئیں

  • March 17, 2020, 1:58 pm
  • COVID-19
  • 335 Views

زائرین کے جاتے ہی مسجد کی صفیں اور ہوٹل کی کرسیاں جلادی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایران سے آنے والی 8 بسوں پر مشتمل زائرین کے قافلے کو سخت سیکیورٹی انتظامات میں خیبرپختونخوا بھجوا دیا گیا ہے۔زائرین کی جانب سے کلرکہار کے قریب شدید احتجاج کیا۔ایران سے پاکستان آمد پر زائرین کو ایک ہفتہ تفتان بارڈر کے علاقہ میں رکھا گیا اس کے بعد بلوچستان کی پولیس نے اُنہیں کڑے پہرے میں بلوچستان کی حدود سے پنجاب کے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں داخل کیا۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور فیصل آباد ڈویژن کی حدود میں آٹھ بسوں پر مشتمل اس قافلہ کی 35 خواتین اور 200مرمدوں کو گاڑیوں سے نیچے نہیں اترنے دیا گیا۔راولپنڈی انتظامیہ ،پولیس افسران اور محکمہ صحت کے افسران اتوار کی رات 11 بجے سے پیر کی صبح ساڑھے 11 بجے تک کلر کہار موٹروے پر موجود رہے۔
انہیں سخت پہرے میں دور دور تک فاصلہ میں گاڑیوں سے نیچے اتار کر کھانا دیا،پینے کے لیے منرل واٹر دیا گیا،خواتین مردوں کو ملحقہ ہوٹل چھوٹی سی مسجد میں واش روم جانے نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی۔

وہاں فیملیز نے کپڑے بھی تبدیل کیے۔زائرئن کے بسوں میں سوار ہوتے ہی مسجد کی صفیں، چھوٹے ہوٹل کے بنچر ،کرسیاں حفظ ماتقدم کے طور پر جلا دی گئیں۔اور ہوٹل مسجد کو کارڈن آف کر دیا ھگا،بعدازاں پولیس گاڑیوں کے حصار میں ان تمام فیملیز کو راولپنڈی کی حدود سے نکال کر گھر دیا میر کے پی کے جانے کی اجازت دے دی گئی۔جب کہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں مساجد بند نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قوموں پر آزمائشیں آتی ہیں، انشاء اللہ سرخرو ہوں گی، ہر کھانسی بخار کورونا نہیں، عوام سے اپیل ہے کہ پریشان نہ ہوں، احتیاط کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مساجد بند نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں قائم 41 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ میں 541 بیڈز کی گنجائش ہے۔مظفرگڑھ، لاہور، راولپنڈی میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے مخصوص ہسپتال بھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں زائرین کی ہیلتھ مانیٹرنگ کیلئے قرنطینہ قائم کئے گئے ہیں۔760 زائرین ڈیرہ غازی خان پہنچ چکے ہیں جن کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔