بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار

  • March 18, 2020, 11:22 am
  • Weather News
  • 330 Views

بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، 20 مارچ کو ایران سے آنے والا مغربی نظام ملک بھر میں بارشیں برسائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں دوبارہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی سسٹم ایران کے راستے 20 مارچ تک بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی نظام ملک بھر میں اپنے اثرات دکھائے گا، 20 مارچ کو ایران سے آنے والا نظام ملک بھر میں بارش برسائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کراچی میں بھی بادل جم کر برسیں گے جس سے موسم کسی حد تک سرد ہو جائے گا۔
حال ہی میں ختم ہونے والے بارشوں کے سسٹم کے باعث شمالی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم کافی حد تک سرد ہے۔

یہاں واضح رہے کہ ماہرین موسمیات نے گزشتہ برس مون سون کے سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے بعد ہی پیشن گوئی کی تھی کہ ملک میں رواں موسم سرما طویل ہو سکتا ہے۔ جبکہ موسم سرما کی شدت بھی زیادہ ہونے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، جو درست ثابت ہوئی۔ دسمبر کے ماہ میں ملک کے بیشتر علاقوں میں ریکارڈ توڑ سردی پڑی، جبکہ جنوری کے ماہ سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے تاحال سردی کی شدت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔