پنجاب میں کورونا کے مزید 8 کیسز کی تصدیق، ملک میں مجموعی تعداد 245 ہوگئی

  • March 18, 2020, 11:24 am
  • COVID-19
  • 177 Views

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکت سامنے آئی تھی تاہم صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میو اسپتال میں زیر علاج شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔