یکم جولائی تک ایکسپائرڈ شناختی کارڈ کی تجدید کروانے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نادرا

  • March 18, 2020, 11:25 am
  • National News
  • 254 Views

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے باعث نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ ایسے شناختی کارڈ جن کی مدت ختم 30 ستمبر 2019 سے ختم ہوگئی ہو ان کی رواں برس یکم جولائی تک تجدید کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

چیئرمین نادرا عثمان یوسف نے اپنے پیغام میں عوام کو کہا کہ جس حد تک ممکن ہو نادرا کی آن لائن سروس استعمال کریں لیکن اگر انہیں مراکز پر آنا ہوا تو ان کی اسکریننگ کی جائے گی۔

مذکورہ احتیاطی اقدامات نادرا کے آفسز میں عوام کی نقل و حرکت کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے تا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کیا جاسکے۔