شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، ساس، سسر کو قتل کر دیا

  • March 18, 2020, 11:26 am
  • National News
  • 210 Views

سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا شہر میں تھانہ کوٹ مومن کے علاقے نواں لوک میں پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم شبیر نے بیوی کے ساتھ ساس سسر کو بھی گولیاں مار کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شبیر کی فائرنگ سے 2 افراد اور بھی زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی بیوی خلع کے لیے عدالت گئی تھی، شوہر نے اس پر فائرنگ کر دی۔

آر پی او نے ڈی پی او سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں، قبل ازیں سرگودھا ایس پی انوسٹی گیشن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے، بتایا گیا کہ ملزم شبیر نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی مصباح، ساس فاطمہ اور سسر محمد انار کو قتل کیا۔

گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر پاکپتن کے علاقے امین کوٹ میں بھی لالچ میں اندھے داماد نے اپنی ساس کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا، کلیانہ پولیس نے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔