مسافر میں کورونا وائرس کا خطرہ، بھارتی پائلٹ نے کاک پٹ سے چھلانگ لگا دی

  • March 23, 2020, 12:46 pm
  • World News
  • 217 Views

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کو خوف پایا جا رہا ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 3 لاکھ 38 ہزار افرادکو متاثر کر دیا ہے جبکہ 14 ہزار سے زیادہ افراد ابھی تک اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اسی دوران بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو نے کے بعد پائلٹ نے کاک پٹ سے چھلانگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق جہاز میں سوار ہونے سے پہلے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئےتھے جس کے بعد جہاز نے اڑان بھری۔
لیکن جب جہاز لینڈ کر گیاتو پہلے لائن میں بیٹھے مسافر میں کورونا کی علامات پائی گئیں جس کے بعد وہ وہاں سے غائب ہو گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ہمارے تک تمام صورتحال پہنچی ہم نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے تمام مسافروں کو فوری طور پر پیچھے کے راستی سے باہر نکال دیا تھا ےتا کہ کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے سٹاف کو کاک پٹ میں رہنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ ہم جہاز کو مکمل طور پر صاف کر رہے تھے تا کہ کورونا وائرس کے کوئی نشانات نہ رہ جائیں۔
اسی دوران اطلاع ملی کہ ایک پائلٹ نے خوف کا شکار ہو کر کاک پٹ سےہی جہاز کے باہر چھلانگ لگا دی ہے جس کے بعد پائلٹ کی حالت بھی درست ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پائلٹس کو اس طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹننے کی مکمل ٹریننگ دی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد415ہو گئی ہے جبکہ 7افراد ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی وجہ سے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے جنتا کرفیو کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز بھارتی عوام نے گھروں سے نکلنے سے اجتناب کیا تھا۔