ملک بھر میں کرونا سے 5 اموات، مریضوں کی تعداد 776 ہوگئی، سندھ میں لاک ڈاؤن شروع

  • March 23, 2020, 12:58 pm
  • COVID-19
  • 373 Views

اسلام آباد / کراچی / کوئٹہ / لاہور: ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 147 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 776 تک پہنچ گئی جبکہ دو اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد اضافے کے بعد کیسز کی تعداد 776 تک پہنچ گئی، 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےمزید147کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب تک سندھ میں کرونا کے 333، پنجاب 225، بلوچستان 104، گلگلت بلتستان 71، خیبرپختونخواہ 31، اسلام آباد 11 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

قومی ادارہ براہ صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی، خیبرپختونخواہ میں 3، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک ایک مریض دوران علاج چل بسا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض صحت یاب بھی ہوا جس کے بعد اسپتال سے جانے والوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی۔