بلوچستان میں آج سے 7اپریل تک لاک ڈاؤن،نوٹیفکیشن جاری

  • March 24, 2020, 1:16 pm
  • COVID-19
  • 254 Views

کوئٹہ :بلوچستان میں آج سے 7اپریل تک لاک ڈاؤن ہوگیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے پرپابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کےحکم کے مطابق کرونا وبا ءکو کنٹرول کرنے کیلئے بلوچستان میں لاک ڈاون نافذ ہوگیا ،حکومت نے عوام سےگھروں میں رہنے کی اپیل کردی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پاک آرمی کی بلوچستان میں تعیناتی کی منظوری بھی دےدی۔

لاک ڈاؤن اور تمام نقل وحرکت پر پابندی24مارچ سہ پہر 12بجے سے 7اپریل سہ پہر 12بجے تک ہوگی۔

لاک ڈاؤن کے دوران تمام سرکاری ونجی دفاتربند رہیں گےتاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔