پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے

  • March 24, 2020, 8:41 pm
  • COVID-19
  • 193 Views

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ مزید چار مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 2مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنےوالے2مریض پمز میں صحت یاب ہوئےتھے۔ خیال رہے ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 892 ہوگئی جبکہ وائرس سے اب تک 7مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اعدادوشمار کیمطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں، کراچی اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کیخلاف کام کرنے والے ڈاکٹر اسامہ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ صوبہ سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،سندھ میں 399 کورونا مریض موجود ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں 249مریض، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبرپختونخوا میں38، اسلام آباد میں 15 اورآزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ملک میں کوروناوائرس سےمتاثرہ10 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ میں 4 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 80 ہوگئی ہے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ضلع نگر میں 34، اسکردو میں 16، گلگت اور شِگر میں 13، 13، کھرمنگ میں 3 اور استور میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے اور ان میں سے 4مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلا مریض جان کی بازی ہار گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تصدیق کی ہے میو ہسپتال میں زیرِ علاج کورونا ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "میو ہسپتال میں کورونا وائرس کا ایک مریض جان کی بازی ہار گیاہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔