امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی

  • March 27, 2020, 12:38 am
  • COVID-19
  • 137 Views

امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے 1ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 80ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 80ہزار 5سو ہے جبکہ امریکا میں یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اٹلی کو دنیا میں کورونا وائرس کا مرکز قرار دیا گیا تھا لیکن اب امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہت جبکہ 1ہزار سے زائد مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ اٹلی رواں ماہ 20 مارچ کو وہ پہلا ملک بنا تھا جہاں کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین سے بھی زیادہ ہلاکتیں ہوچکی تھیں اور 20 مارچ کے بعد اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگئی اور گزشتہ تین روز سے وہاں یومیہ 650 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی فوجی قیادت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے متبادل انتظامات کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے اگر سیاسی قیادت بھی کورونا وائر س کا شکار ہو ئی تو امریکہ میں مارشل لاء لگایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی علاج دریافت نہ ہونے کے باعث پوری دنیا کو اس وائرس سے خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ پوری دنیا کہ سائنسدان نے ویکسئین کی تیار کیلئے سر جوڑ لئے ہیں ۔ اور فرانس، امریکہ ، برطانیہ سمیت دیگر ملک جانوروں اور انسانوں پر تجزبات کررہے ہیں۔ دوسری جانب چین نے کورونا کی وبا پر قابو پالیا ہے اور اب چین نے اپنے ملک میں غیرملکیوں کی آمد پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے تاکہ دنیا میں پبھیلتی ہوئی اس وبا سے چین محفوظ رہ سکے اور ملک میں دوبارہ وبا نہ پھوٹ پڑے۔