کورونا وائرس سے متاثرہ پنجاب میں پہلا مریض صحت یاب

  • March 27, 2020, 1:41 pm
  • Breaking News
  • 258 Views

ڈی کورونا وارئرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، وہاں ہی اس نے اب پاکستان میں اپنی تباہ کاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک پاکستان میں 1200 سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 9 افراد ابھی تک اس کا نشانہ بن کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی دوران پنجاب سے ایک مثبت خبر آئی ہے جس کے مطابق پنجاب میں پہلی مریض صحت یا ب ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی خاتون میں 9 دن قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر سے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اب وہ صحت یاب ہو گئی ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 9 دن علاج کرنے کے بعد صحت یابی کی صور ت میں خاتون کو اس کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

خاتون کچھ دن قبل ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان آئی تھی جس کےبعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ پنجاب میں یہ پہلی مریض ہیں جو صحت یاب ہوئی ہیں، ابھی تک پنجاب میں 400 سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں دے دو لاہور اور ایک راولپنڈی میںہوئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
اسی سلسلے میں چاروںصوبوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے تا کہ لوگوں کو ان کےگھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔ دوسری جانب ملک بھر میں ابھی تک 1200 سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ 9 افراد ابھی تک اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔