کراچی سے درجنوں افراد ٹرک میں چھپ کر بہاولپور پہنچ گئے

  • March 27, 2020, 1:55 pm
  • National News
  • 160 Views

مسافر ٹرکوں میں سفر کرنے لگے ،لاہور میں ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی سے درجنوں افراد ٹرک میں چھپ کر 800 کلومیٹر سفر کرکے بہاولپور پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انچارج شاہدرہ انسپکٹر رضا نے ٹرک کو بطور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر کارروائی کی۔ڈرائیور ٹرک میں 20 افراد کو بٹھا کر لاہور سے میلسی کے لئے جا رہا تھا۔
شاہدرہ چوک ناکہ پر چیک کیا گیا تو ڈرائیور نے بیس سواریاں بٹھائی ہوئی تھی۔ڈرائیور کا یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنتا سکتا تھا۔غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے حکومتی اقدامات پر من وعن عملدرآمد کیا جا رہا ہے، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں جبکہ گزشتہ روز درجنوں افراد ٹرک میں 800 کلومیٹر سفر طے کرکے کراچی سے بہاولپور پہنچ گئے۔
ان افراد کو راستے پر کسی بھی جگہ پر نہ روکا گیا،جو سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہیں، ان افراد کا تعلق نوشہرہ جدیدکے علاقے جانوالا، مبارک پور اور عبداللہ پور سے بتایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے اب تک 8215 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ 1000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد 4365 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 9ہلاکتیں ہوئیں ہیں جب کہ 21مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ملک میں ایک ہزار سے زائد لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔