مردان میں ایک طرف کورونا وائرس کے وار تو دوسری طرف معصوم بچی کیساتھ زیادتی

  • March 28, 2020, 12:36 pm
  • National News
  • 262 Views

مردان میں چوتھی جماعت کی طالبہ کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیاگیا، پولیس نے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان آباد کی رہائشی 8سالہ ماہا جمعرات کے روز گھر سے ٹافیاں خریدنے نکلی جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق وہ صابن لینے گئی تھی اور پھر واپس نہیں لوٹی ،تلا ش کے باوجودکچھ پتہ نہ چلا، جان آباد میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی چوتھی جماعت کی طالبہ کی لاش سرخ ڈھیری کے قریب ڈی ایف او نہر سے ملی جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق خٹک کانٹا ماربل کارخانے سے ملی جسے میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ادھر تھانہ شیخ ملتون میں مقدمہ درج کرلیاگیا اور چارمشتبہ افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقتولہ بچی کے اندوہناک قتل سے پورے علاقے میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔