یوفون نے گھر میں اپنے پیاروں سے جڑے رہنے کے لئے مفت واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرادی

  • March 28, 2020, 10:46 pm
  • Business News
  • 255 Views

یوفون نے گھر میں اپنے پیاروں سے جڑے رہنے کے لئے مفت واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرادی، سماجی میل جول میں کمی کے اس دور میں پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون اپنے صارفین کو گھر میں اپنے پیاروں سے جڑے رہنے کو یقینی بنا رہا ہے۔ اس حوالے سے یوفون نے پاکستان بھر میں اپنے تمام پری پیڈ صارفین کے لئے مفت واٹس ایپ سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اس سہولت کو سبسکرائب کرنے کے لئے صارفین کو *987# ڈائل کرنے کی ضرورت ہے اور وہ دن میں کسی بھی وقت مفت ویڈیو اور وائس کالز سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ یہ آفر ان صارفین کے لئے نہایت کارآمد ہے جو سیلف آئسولیشن کے باوجود اپنے دوستوں اور پیاروں کے قریب رہنا چاہتے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پورے ملک میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ کسی سے ملنے جلنے سے قاصر ہیں اور اگر لوگ آن لائن جڑے نہ رہیں تو انہیں نہایت پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔
یوفون کا عزم ہے کہ اپنے معزز صارفین کے لئے اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کرے اور اس سلسلے میں یوفون نے مختلف آفرز اور خدمات متعارف کرائی ہیں جن کے ذریعے روانی سے کنکٹویٹی کو یقینی بنا کر لوگوں کو زندگی آسان بنائی گئی ہے۔ اس منفرد آفر کے ساتھ یوفون نے مختلف آن لائن خدمات بھی پیش کی ہیں جن کے ذریعے صارفین مائی یوفون ایپ یا پھر یوفون کی باضابطہ ویب سائٹ سے اپنا بیلنس ری چارج کراسکتے ہیں۔
پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر اپنے تمام صارفین کو یو فیملی کا حصہ سمجھتی ہے، اس لئے برانڈ صارفین کے اطمینان اور خوشی کو بنیادی اہمیت دیتا ہے۔ سماجی طور پر ذمہ دار ادارے کے طور پر یوفون اپنے تمام صارفین کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ ان اقدامات میں کثرت کے ساتھ اپنے ہاتھ صابن سے 20 سیکنڈز تک اچھی طرح دھونا، مصافحہ سے گریز کرنا بالخصوص جو لوگ بیمار نظر آرہے ہوں، ہر ممکن حد تک اپنی آنکھیں، ناک اور منہ چھونے سے اجتناب کریں، مختلف سطحیں جیسے دروازے کا ہینڈل، غسل خانے کے نل، میزوں کی بالائی سطح جراثیم سے پاک کریں، گھر پر ٹہرے رہیں اور جب بیمار ہوں تو ہر شخص سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
ان بنیادی اقدامات کو اختیار کرکے ہم خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔