ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان

  • April 1, 2020, 8:33 pm
  • COVID-19
  • 134 Views

ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا، بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے، تاہم مزید بندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا۔
14اپریل سےپہلے این سی سی میٹنگ میں فیصلہ کرینگےکہ بندشیں کم کی جائیں یابڑھائی جائیں۔ وہ سروسزاورصنعتیں جوبنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہیں،کھلی رہیں گی۔ کھانےپینےکی اشیا،ادویات کی صنعتوں کومکمل طورپرکھلارکھنا بہت ضروری ہے۔
گڈزٹرانسپورٹ پرکوئی بندش نہیں ہوگی،ایک آدھ شکایات آرہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ تمام فریقین نےیقین دہانی کرائی ہےکہ این سی سی کےفیصلے پرعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔

جتنےصوبوں کےوفاق سےموثرروابط ہوں گےاتنےبہترطریقےسےمددکرپائیں گے۔ بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے۔ اگربندشیں نہ لگاتےتوکورونا کےکیسزکئی گنا زیادہ ہوتے، تاہم مزیدبندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس میں شریک مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بندشوں پرمزیدعمل کریں توصورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔ دنیابھرمیں 8لاکھ سےزائدکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔ پاکستان میں کنفرم کیسزکی تعداد 2039ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے178کیسز میں اضافہ ہواہے۔ مکمل طورپرصحتیاب افرادکی تعدادبڑھی ہے،82افرادمکمل طورپرصحتیاب ہوئے ہیں۔