تبلیغی جماعت پر ظلم وزیادتی کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے، چوہدری پرویز الٰہی

  • April 1, 2020, 8:34 pm
  • COVID-19
  • 100 Views

تبلیغی جماعت پر ظلم وزیادتی کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع پر کافی تنقید کی جا رہی تھی ۔ کچھ دن قبل اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے کچھ ارکان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز لاہور رائیونڈ سٹی میںمکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا ۔
چونکہ تبلیغی جماعت کا مرکز رائیونڈ سٹی میں موجود ہے، اس لئے انتظامیہ کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کے بعدلوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تبلیغی جماعت والوں پر ظلم و زیادتی نہیں کرنی چاہیئے۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا ان کی وجہ سے نہیں آیا۔
تبلیغی جماعت والے پر امن لوگ ہیں، انہوں نے ہمیشہ امن کے ساتھ تبلیغ کی ہے، لیکن وہ لوگ لاوارث نہیں ہیں، اس لئے ہمیں ان کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کرنا چاہیئے۔ چوہدری پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ اس سلسلے میں ان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بات ہوئی ہے جس کے بعد ان سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ تبلیغی جماعت کے جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہورہی ہے ا ن کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز رائیونڈ تبلیغی مرکز میں 23 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوتھی جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا تھا۔اس کے بعد رائیونڈ سے 1200مشتبہ افراد کو کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا تھا، بتایا گیاتھا کہ گزشتہ شب رینجرز کی نگرانی میں ر ائیونڈ سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے کروانا وائرس کے 1200مشتبہ افراد کو کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا ۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج یورنیورسٹی کالاشاہ کاکو کیمپس اور جوڈیشنل کیمپلیکس میں کروانا وائرس کے مریضوں کیلئے قرنطینہ سنٹر اور آئسویشن سنٹر قائم کیاگیا ہے جہاں حکومت پنجاب کی جانب سے تمام بنیادی ضروریات فراہم کی گئیں ہیں۔