وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

  • April 1, 2020, 9:21 pm
  • National News
  • 142 Views

اسلام آباد : وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، عثمان ڈا ر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے درخواست ہے کسی جعلی فارم پررجسٹریشن نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، رجسٹریشن پاکستان سیٹیزن پورٹل پراوپن کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس میں کنٹرول روم قائم اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہے ، معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور خود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹرکرا یا۔

رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی 90 نوجوان ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹرڈ ہوگئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کیلئے سیٹیزن پورٹل پر رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے، نوجوان وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

،عثمان ڈا ر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے درخواست ہے کسی جعلی فارم پررجسٹریشن نہ کریں، رجسٹریشن صرف پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ہی ہوگی، خوشی ہے میں وزیراعظم کی ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ ہوں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے پر اپنے بیان میں کہا نوجوان کورونا ٹائیگر فورس جوائن کر کے اس جنگ میں کردار ادا کریں، کورونا ٹائیگر فورس کورونا کی وبا کیخلاف جہاد کیلئے بنائی گئی ہے۔

گزشتہ روزسٹیزن پورٹل پرلاکھوں ہٹس کی وجہ سےرجسٹریشن روک دی گئی تھی، سسٹم اپ گریڈ کرکے رات 2 بجے دوبارہ رجسٹریشن کاعمل شروع کیا گیا، 12 گھنٹے میں76ہزارسےزائدنوجوان کوروناریلیف ٹائیگرزپروگرام میں رجسٹرڈہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کے کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، پنجاب سے 55ہزار 524 ، خیبرپختونخوا سے9 ہزار 311، سندھ سے 6 ہزار 546 ، اسلام آباد کے 967 اور آزاد کشمیر سے 669 نوجوانوں کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹریشن کرائی۔

کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹریشن کاعمل 10 اپریل تک جاری رہے گا۔