پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے

  • April 2, 2020, 12:00 am
  • COVID-19
  • 98 Views

پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک میں وائرس سے متاثرہ انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 28 جبکہ کل مریضوں کی تعداد 2119 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریض 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز ایک مریخ پنجاب اور ایک مریض سندھ میں جاں بحق ہوگیا۔
پنجاب میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ جبکہ دوسرا مریض کراچی میں جاں بحق ہوا ہے جس کی عمر 59 سال تھی۔ مریض کو 19 مارچ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا جسے دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا تھا۔ یوں سندھ میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے باعث ہونے والی 28 اموات میں سے پنجاب میں 10، سندھ 9، خیبرپختونخوا 6، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان ایک موت ہوئی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بدھ کے روز مزید 86 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے سندھ میں 33، بلوچستان 4، گلگت میں 6، آزاد کشمیر 3 اور پنجاب میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 748 ہوگئی ہے۔
سندھ میں بدھ کرونا وائرس کے مزید 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد709 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 8 ہے۔ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 158 ہوگئی۔ جبکہ خیبرپختونخواہ میں مریضوں کی تعداد 253 تک جاپہنچی ہے۔ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے۔