پی آئی اے کی 2 پروازیں 600 مسافروں کو لے کر ٹورنٹو روانہ

  • April 2, 2020, 12:27 pm
  • National News
  • 120 Views

اسلام آباد:کینیڈین حکومت کی درخواست پرپی آئی اے نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جزوی بحال کردیا ،قومی ایئرلائن کی2پروازیں 600 مسافروں کو لے کر ٹورنٹو روانہ ہو گئیں۔

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں پی آئی اے کافلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا،کینیڈین حکومت کی درخواست پر قومی ایئرلائن کی 2خصوصی پروازیں ٹورنٹو روانہ کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق،600 مسافر لاہور اور کراچی ایئرپورٹس سے پی آئی اے کے خصوصی طیاروں پر سوار ہوئے،کرچی سے پرواز پی کے 781 اور لاہور سے پی کے 789 کینیڈاروانہ ہوئی ۔

ٹورنٹو روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان سمیت ڈس انفیکشن اسپرے کیا گیا جبکہ پروازوں کی مانیٹرنگ کیلئے پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ خود ایئر پورٹ پر موجود تھی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ کینیڈا سے دونوں پروازیں بغیر مسافروں کے خالی پاکستان واپس آئیں گی ،دیگر پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتر سے مسلسل رابطے میں رہیں، ہجوم سے بچنے کیلئے آن لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں۔

دوسری طرف حکومت نے ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کرنے کی تاریخ میں 2اپریل سے 11 اپریل تک توسیع کر دی تاہم اسلام آباد سے گلگت اور