نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) میں مبتلاہوگئیں۔

  • April 3, 2020, 11:38 pm
  • Entertainment News
  • 322 Views

نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) میں مبتلاہوگئیں۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان میں بریسٹ کینسر(چھاتی کے سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے۔ اور چار روز میں وہ دو مرتبہ علاج کے لیے جاچکی ہیں۔ نادیہ جمیل نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔

نادیہ جمیل نے اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے کینسر کی اسٹیج ون ہے جب کہ ٹیومر کا گریڈ 3 ہے۔ انہوں نے خواتین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدگی سے خود کی جانچ پڑتال کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوراً اس کا سدباب کریں۔ اپنے جسم اور اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز مت کریں۔

نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور میں اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو فکر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا بہت خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ نادیہ جمیل کا شمار نا صرف پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں ۔ بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے پر جس فنکار نے سب سے