کورونا وائرس : پاکستان میں اب تک 45 افراد جاں بحق، دو ہزار880 متاثر

  • April 5, 2020, 2:20 pm
  • COVID-19
  • 131 Views

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے45افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ملک میں دو ہزار880افراد ہوگئی ہے اور170مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے، پاکستان میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد سے متعلق میڈیا کو آگاہ کردیا گیا ہے.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک پاکستان میں45افراد جاں بحق ہوئے، ملک میں 2ہزار880افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس کے170مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں1163،سندھ میں864مریض ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں372،بلوچستان میں185مریض، گلگت بلتستان میں206،اسلام آباد میں78 اور آزاد کشمیر میں12مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں.

این سی او سی کے مطابق ملک بھی میں18کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس کے علاوہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 172 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے جبکہ ملک میں 14 اپریل تک کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔