کراچی میں فلیٹ سے نومسلم غیرملکی خاتون کی لاش برآمد

  • April 5, 2020, 4:04 pm
  • National News
  • 465 Views

کراچی: گزری کے علاقے میں فلیٹ سے غیرملکی خاتون کی لاش ملنے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق گزری التمش اسپتال کے قریب فاطمہ ہائٹس کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ جاں بحق خاتون کی عمر 45 سال تھی اور ان کا تعلق فلپائن سے تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والی غیر ملکی خاتون کی شناخت زارا کے نام سے ہوئی ، متوفیہ نے اسلام قبل کرکے میر عالم نامی شخص سے نکاح کیا تھا ، میر عالم نے خاتون کو کچھ عرصہ قبل طلاق دیدی تھی، شبہ ہے کہ زارا نے خودکشی کی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی۔