چڑیا گھر میں موجود ٹائیگرمیں کورونا وائرس کی تصدیق

  • April 6, 2020, 12:37 pm
  • COVID-19
  • 76 Views

کورنا وائرس جانوروں کو بھی اپنا شکار کرنے لگا، امریکہ کے ایک ٹائیگرمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق نیو یارک کے ایک چڑیا گھر میں نادیہ نامی ٹائیگرکورونا وائرس کا شکار ہو گیا ۔ چڑیا گھر میں موجود دیگر دو ٹائیگراور تین افریقی شیر بھی خشک کھانسی کا شکار ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گڑھ کو 16 مارچ سے عام افراد کے لئے بند رکھا گیا تھا۔
خدشہ ہے کہ وائرس کسی ملازم سے چیتے میں منتقل ہوا۔ وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد چیتے کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس چیتے کو دیگر جانوروں سے الگ کر دیا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کورونا اس چیتے سے دیگر میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ جبکہ انتظامیہ نے مو قف اختیار کیا ہے کہ جانوروں کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔
جانوروں اور ملازمین کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کا آغاز بھی ایک جانور سے ہوا تھا ۔ جس کے بعد یہ انسان میں منتقل ہوا اورآج دنیا بھر میں 12 لاکھ سے زائد افراد اس خطرناک وبا سے متاثر ہیں۔ چینی سائنس دانوں نے پینگولن نامی جانور کو کرونا وائرس کی وجہ قرار دیدیا تھا جبکہ عالمی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کروناوائرس پینگولن نامی جانور سے انسانوں میں منتقل ہوا ۔وائس چیئرمین پاکستان وائلڈ لائف کنزرویشن فاؤنڈیشن صفوان شہاب احمد نے ’’آن لائن‘ ‘کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ممکن ہے چین میں تباہی مچانیوالا کرونا وائرس چکوال سے ہی پینگولن کے ذریعے گیا ہو،پینگولن کی چین میں قیمت 10لاکھ ہے ، محکمہ وائلڈ لائف مافیا کی وجہ سے صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ جانور درختوں کو لگنے والی دیمک کو کھاتا ہے جو ماحول کیلئے ناگزیر ہے ،اگر یہی سلسلہ چلتا رہا توہمارے جنگلات ختم ہو جائیں گے ،ملک بھر میں پینگولن کی تعداد غیر معمولی حد تک کم ہو چکی ہے اور اس حوالے سے قوانین بہت پرانے ہیں جن پر حکومت کو توجہ دینی چاہیے۔