فیصل آباد میں گذشتہ ایام میں کورونا وائرس کے شبہ میں جاں بحق ہونے والے دو افرادکی رپورٹس نیگٹیو آگئی

  • April 6, 2020, 12:37 pm
  • COVID-19
  • 163 Views

محکمہ صحت کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں گذشتہ ایام میں کورونا وائرس کے شبہ میں جاں بحق ہونے والے دو افرادمحمد ارشداور عظیم کی رپورٹس نیگٹیو آگئی ہیں۔
محکمہ صحت فیصل آباد کے مطابق گزشتہ دونوں چک نمبر 78 ج ب کا 32 سالہ محمد ارشد اور چک نمبر 627 گ ب کا 40 سالہ عظیم دوران علاج دم توڑ گئے تھے جن کے سیمپلز لاہور لیبارٹری بجھوائے گئے تھے اوردونوں مشتبہ مریضوں کی رپورٹس میں کورونا وائرس نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں مشتبہ مریضوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت ریسکیو اہلکاروں نے ہی سپرد خاک کیا تھا۔علاوہ ازیں محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 72 افراد میں سے 67 کے کورونا وائرس کے رزلٹ بھی نیگٹیو آئے ہیں جبکہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں زیر علاج تین مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے جبکہ اس وقت ہسپتال میں کورونا وائرس کے دو کنفرم مریض بھی زیر علاج ہیں۔