پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ طبی سامان لے کرکوئٹہ پہنچ گیا

  • April 6, 2020, 3:34 pm
  • National News
  • 177 Views

کوئٹہ: پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ طبی اور امدادی سامان لیکر پی اے ایف بیس سمنگلی (کوئٹہ) پہنچ گیا ہے۔

پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آج امدادی مشن کے لئے پی اے ایف بیس نور خان سے روانہ ہوا۔ طیارے میں تقریبا 11000 پاؤنڈ طبی سامان کوئٹہ پہنچایا گیا، جس میں این 95 ماسک ، حفاظتی لباس ، دستانے ، ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اس کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑہ ملک کے کونے کونے تک طبی اور امدادی سامان کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے۔