پاکستان کا جذبہ خیرسگالی: چمن اور طورخم بارڈر 3 روز کیلئے کھول دیئے گئے

  • April 6, 2020, 3:43 pm
  • National News
  • 147 Views

افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے کھول دیا، دونوں بارڈر 3 روز تک کھلے رہیں گے۔

ملک میں موجود افغان شہریوں کی 9 اپریل تک واپسی جاری رہے گی، ہزاروں کی تعداد میں چمن باڈر پر محصور افغان شہریوں کا افغانستان جانے کا سلسلہ جاری ہے، باب دوستی 3 روز کیلئے یکطرفہ جانے والوں کیلئے کھولا رہے گا، اسی طرح افغان ٹریڈ ٹرانزٹ، نیٹو افواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

سرکاری حکام کے مطابق طورخم سرحد کے ذریعے آج ایک ہزار افغان مہاجرین افغانستان جائیں گے، طورخم سرحد کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گزشتہ 3 ہفتوں سے بند اور تمام تجارتی سرگرمیاں معطل تھی۔