’سپرپاور اور سپرپلانرصرف اللہ ہے، ایٹم بم اور میزائل سب بے سود ہیں‘

  • April 6, 2020, 3:51 pm
  • COVID-19
  • 124 Views

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سپر پاور اور سپر پلا نر صرف اللہ کی ذات ہے۔

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس نے امریکا، چین، جرمنی، فرانس، اور اٹلی سمیت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور کورونا وائرس کے باعث اب تک 69 ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ 12 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس اب تک 50 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے جب کہ 34 سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس نے سپر پاور ہونے کا معیار بدل کر رکھ دیا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سپرپاور اور سپرپلانرصرف اللہ کی ذات ہے، ایٹم بم، میزائل سب بے سود ہیں، ثابت ہو گیا کہ ایٹم بم، میزائل یا کوئی اورہتھیارکورونا کو ختم یا قابو کرنے میں مدد نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں کھربوں ڈالر مہلک ہتھیاروں کے بجائے صحت پر خرچ کریں، وائرس کے خلاف جنگ پر دل کھول کر فنڈز نہ لگائے تو یہ بیماری 5 سال بھی ختم نہیں ہو گی۔

سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ایک دوسرے کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے دعوےکرنے والے لیڈر خود بھی ختم ہو جائیں گے