پنجاب حکومت نے 36 مختلف کاروباروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی

  • April 7, 2020, 1:38 pm
  • COVID-19
  • 177 Views

پنجاب حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن سے بند ہونے والے 36 مختلف کاروباروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی حکومت گزشتہ چند روز کے دوران 3 مختلف حکم ناموں کے ذریعے متعدد صنعتوں اور کاروباروں کو دفعہ 144 سے مستثنی قرار دے چکی ہے جو وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے احتیاطی اقدام کے طور پر نافذ کی گئی تھی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے انٹرنل سیکیورٹی ونگ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں حکومت نے ٹیکسٹائل سے منسلک 36 اقسام کے کاروبار، کھیلوں کی اشیا کے جن میں آلاتِ جراحی ، گاڑیوں کے پرزوں ، ادویہ سازی ، چمڑے کی صنعت سے منسلک، پھلوں اور سبزیوں سے متعلق، گوشت اور گوشت سے بنی اشیا یا صنعتوں سے منسلک کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئیان صنعتوں، کمپنیوں، فیکٹریوں اور انہیں سامان فرہم کرنے والے کم سے کم عملے کے ساتھ صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور اسکلز ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے جاری کردی ایس او پیز کے تحت کووِڈ 19 کے خلاف احتیاطی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے صوبے بھر میں 23 مارچ کو نافذ کی گئی دفعہ 144 سے مستثنی ہیں۔
انٹرنل سیکیورٹی کے ایک اور نوٹیفکیشن میں صوبے میں کپڑوں کی دھلائی اور ڈرائی کلیننگ کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے بعدازاں 4 اپریل کو محکمے نے ایک اور نوٹیفکیشن جاری کیا اور صوبے بھر میں سٹیٹ بینک پاکستان کی لائسنس یافتہ ایکچیج کمپنیوں کی برانچوں کو کھولنے کی بھی اجازت دے دی تھی۔اس حوالے سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ ایکسچینج کمپنیوں کی برانچوں وآٹ لیٹس کو بینکوں کی طرح ایک اہم مالیاتی سروس فراہم کرنے کی حیثیت سے اپنے کام جاری رکھنے کی اجازت ہے، لہذا ان ایکسچینج کمپنیوں سے منسلک تمام سروسز وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے جاری رکھی جائیں۔