پاکستان میں سب سے پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی خاتون جاں بحق

  • April 7, 2020, 1:39 pm
  • COVID-19
  • 112 Views

پاکستان میں سب سے پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جہاں پمز اسپتال میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں۔ ہسپتال حکام نےبتایا ہے کہ خاتون 12 مارچ کو برطانیہ سے پاکستان آئی تھیں جس کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پمز ہسپتال داخل کروا دیا گیا تھا۔
لیکن 24 دن وینٹی لیٹر پر گزارنے کے بعد خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے خاتون کے پھیپھڑوں پر گہرا اثر چھوڑا تھا جس کی وجہ سے ان کو صحت یاب ہونے میں بہت زیاددہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اس خاتون کے شوہر اور ایک رشتہ دار میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن وہ دونوں علاج کے بعدصحت یاب ہو گئے تھے۔
گھر والوں کی جانب سے امید کی جا رہی تھی کہ متاثرہ خاتون بھی صحت یاب ہو جائے گی لیکن وہ دم تور گئی۔39 سالہ مریضہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ سے واپسی پر وہ اپنے گھر چلی گئی تھیں۔ اگلے دن طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال چیک ایپ کروانے آئیں ، کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ یہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جہاں پمز اسپتال میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں، اسلام آباد میں متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔
پاکستان بھر میں اس وقت کورونا وائرس نے اپنے قدم جما ئے ہوئے ہیں جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔