جھوٹی معلومات: واٹس ایپ نے فاروڈ میسج کا طریقہ کار سخت کر دیا

  • April 7, 2020, 2:02 pm
  • Science & Technology News
  • 154 Views

کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی اور جھوٹی معلومات اور افواہوں کی روک تھام کے لیے متعدد کمپنیوں کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اب حال ہی میں واٹس ایپ نے بھی جعلی معلومات کی روک تھام کے لیے ایک بہترین قدم اٹھایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیغامات اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے جھوٹی معلومات کی روک تھام کےلیے 'فاروڈ میسج' کا طریقہ کار سخت کر دیا ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے بے شمار لوگوں کو ایک وقت میں میسج فاروڈ کرنے کے آپشن میں سختی کر دی ہے تاکہ جعلی معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔


واٹس ایپ کی اس نئی اپ ڈیٹ کے مطابق اب صارفین کوئی بھی معلومات بے شمار لوگوں میں پھیلانے کے لیے محنت کرنا پڑے کی کیونکہ پہلے کوئی بھی صارف ایک میسج کو با آسانی 5 لوگوں یا گروپس پر فاروڈکرسکتا تھا۔

لیکن اب صارفین ایک وقت میں ایک ہی صارف کو فاروڈ میسج بھیج سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ پر صارفین کی جانب سے کوئی بھی میسج پڑھے بغیر یا اس کی تصدیق کیے بغیر بے شمارلوگوں میں فاروڈ کرنا بے حد عام ہے۔

اس سے قبل فیس بک، ایمازون، ایپل اورگوگل کی جانب سے بھی کورونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات اور افواہوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔