اداکارہ نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

  • April 7, 2020, 11:42 pm
  • Entertainment News
  • 224 Views

اداکارہ نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ نور بخاری نے ایک بار پھر والدہ بننے کے بعد نومولود تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق نوربخاری شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ کر باقی زندگی اسلامی تعلیمات کے لئے وقف کر دینے کے بعد بچے کی پیدائش کی خبر کو کافی حد تک چھپانے میں کامیاب رہی ہیں تاہم گزشتہ دنوں ان کی انسٹاگرام سٹوری کچھ اور پیغام دے رہی ہے۔
یہاں پر یہ بھی واضح ہوکہ کچھ عرصے سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھی کہ نور بخاری نے اپنے سابق شوہر عون چودھری سے دوبارہ شادی کرلی ہے جس کی نور بخاری کی جانب سے تصدیق کی گئی۔

نور بخاری نے تصدیق کی ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے رہنما اور اپنے سابقہ شوہر عون چوہدری کو دوبارہ اپنا جیون ساتھی بنا لیا ہے۔ایسی قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا جب نور بخاری کی جانب سے عون چوہدری کی تصویر کو ’مائی ہیرو‘ کی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا۔
۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نور بخاری نے اپنے سابق شوہر عون چودھری کی تصویر لگائی اور مائی ہیرو لکھ کر ایموجیز سے اظہار محبت کیا۔ اداکارہ نور بخاری کی اس پوسٹ نے صارفین کو حیران کر دیا کہ شاید اداکارہ نور بخاری دوبارہ عون چودھری سے شادی کرنا چاہتی ہیں یا کر چکی ہیں۔ نور کی لگائی گئی پوسٹ پر عون چودھری کی بہن فاریہ نے لکھا کہ اللہ نظر بد سے بچائے۔
نور بخاری کی بیٹی فاطمہ کے والد بھی عون چودھری ہیں تاہم اب نور بخاری کی انسٹا گرم سٹوری سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان کے ہاں ایک نیا ننھا مہمان آیا ہے۔نور بخاری کی جانب سے نومولود کی چیزوں اور فاطمہ کے ساتھ تصاویر نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ نوربخاری اب دوبارہ والدہ بن گئی ہیں۔نور بخاری نے انسٹاگرام پوسٹ میں بچوں کے ڈائپر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیوٹی باکس آجکل ایسی چیزوں سے لیس ہے۔

۔نور بخاری نے اپنی بیٹی فاطمہ اور نومولود کی تصویر بھی شیئرکی۔جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ نور ایک بار پھر والدہ بن گئی ہیں ہیں تاہم اس حوالے سے نور بخاری کا کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔اضح رہے اداکارہ نور 2 سال قبل شوبز کی انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کر گئی تھیں ۔ کچھ روز قبل ان کی پانچویں شادی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔