سندھ حکومت کی عوام سے شب برات پر عبادات گھروں میں کرنے کی درخواست

  • April 8, 2020, 12:01 am
  • National News
  • 92 Views

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں عوام سے شب برات پر عبادات گھروں میں کرنے کی درخواست کردی۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام شب برات پر گھروں میں عبادت کریں، عوام سےدرخواست ہےگھروں پر رہ کر برکتیں سمیٹیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قوم پاکستان کےاستحکام کیلئےخصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں، لاک ڈاؤن میں مثالی نظم ضبط پرخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

دوسری جانب پولیس نے شب برات پر دفعہ144کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا فیصلہ لیا ہے، پولیس کی جانب سےشب برات پرعوام کوگھروں میں روکنےکاپلان تیار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے تمام یونٹس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کسی کو قبرستان آنےکی اجازت نہیں ہو گی اور بلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر سختی کی جائے گی۔

شب برات کے حوالے سے پولیس اور مقامی انتظامیہ نے خصوصی منصوبہ بندی کرتے ہوئے لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے جامع پلان ترتیب دے دیا ہے۔