لاہور کے پوش علاقوں میں بہت زیادہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سامنےآگئی

  • April 9, 2020, 2:54 pm
  • COVID-19
  • 203 Views

پوری دنیا کی طرح کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں ا ضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی تعداد صوبہ پنجاب سے سامنے آئی ہے جس کے بعد لاہور کے کچھ پوش علاقوں میں مریضوں کی تعداد حیران کن ہے۔
کچھ دن قبل لاہور کے پوش علاقے بحریہ ٹاؤن کو بھی سیل کر دیا گیا کیونکہ اس کے سکیورٹی عملے کے 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی جبکہ کچھ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نثار احمد کے مطابق ان پوش علاقوں میں وائرس پھیلنے کی بنیادی وجہ یہاں کے لوگوں کا بہت زیادہ بیرون ملک سفر ہے۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان علاقوں میں رہتے ہیں، وہ بہت زیادہ بیرون ملک سفر کرتےہیں، بعد میں وہ یہاں آ کر لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ نثار احمد کے مطابق کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک کے گذشتہ چند دنوں میں بیرونِ ملک سے صوبہ پنجاب میں آنے والے افراد کی مجموعی تعداد 150000 ہے جن میں سے تاحال 70000 کا سراغ لگایا جا سکا ہے۔
مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ یہ لوگ معمول سے زیادہ دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں جن میں لوگوں سے ملاقات عام دنوں کے مطابق زیادہ ہوتی ہے۔ موجود حالات میں اس طرح کے ایونٹس کا اہتما م ہمارے لئے نقصان دہ ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہمار ے ا ن پوش علاقوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ لاک ڈاون کے دنوں میں بھی سکون سے نہیں بیٹھ رہے، گھروں میں پاٹیز اور دعوتوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔