درجہ حرارت بڑھنے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہونے کے ثبوت ملے ہیں

  • April 9, 2020, 2:55 pm
  • COVID-19
  • 347 Views

معاون خصوصی برائے صحت نے کورونا وائرس پر درجہ حرارت کے اثرات ملنے کا دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائر س نے اس وقت پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلا یا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں کورونا وائرس دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد ہر ملک کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اسی دوران کچھ افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس گرمی کے موسم میں اپنا اثر نہیں رکھتا۔ یہ قیاس آرائیاں بھی زیر گردش تھی کہ گرمی بڑھنے سے کورونا وائرس ختم ہو جائے گا۔ تاہم نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کاش میں یہ بتا سکتا کہ کورونا وائرس کتنے عرصے تک چلے گا ، تاہم میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ایسے ثبوت ملے ہیں کہ درجہ حرارت کورونا وائرس پر اثرانداز ہوتا ہے۔
ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ درجھہ حرارت جتنا ہوگا کورونا کا پھیلاؤ انتا ہی کم ہو جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل سعودی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کسی بھی تحقیق سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ کرونا وائرس 30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت یا کسی بھی درجہ حرارت میں اپنا اثر کھو بیٹھتا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہ کرونا وائرس دھات اور اس سے بنی اشیا پر زیادہ عرصے تک رہتا ہے، انہیں کسی بھی حالت میں چھونے سے گریز کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ اس طرح لوگوں کو منفی پیغام پہنچایا جاتا ہے۔ ہمیں درست معلومات فراہم کرنی چاہیئے۔