سائبر کرمنلز نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا

  • April 10, 2020, 11:45 am
  • Science & Technology News
  • 246 Views

کراچی:ہوشیار سائبر کرمنلز نے سادہ لوح اور معصوم شہریوں کوبلیک میل کرنےکا نیاطریقہ نکال لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل کے مطابق سائبر کریمنلز شہریوں سےرابطہ کر کے ایس ایم ایس کوڈ مانگتےہیں جو درحقیقت واٹس اپ ویری فیکیشن ایس ایم ایس ہوتا ہے۔

سائبرکرائم سرکل کا کہنا ہے کہ کرمنلز متاثرہ شخص کےکو نٹیکٹس سےرابطہ کر کےایزی پیسہ مانگتےہیں، چنددنوں میں اس طرح کےکیس میں10فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سائبرکرائم سرکل کے مطابق گروہ کےزیادہ تر ٹارگٹ افراد مڈل کلاس گھرانےسےتعلق رکھتےہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپناکسی قسم کا کوڈکسی کونہ دیں۔

ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ شہری بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے کسی نامعلوم شخص کو کوڈ نہ بتائیں۔

واضح رہے کہ کورونا علاج اور احساس کیش پروگرام کے تناظر میں سائبر کرمنلز سرگرم ہو گئے ہیں اور نت نئے طریقوں سے لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم بٹور رہے ہیں۔