پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی

  • April 10, 2020, 11:56 am
  • COVID-19
  • 241 Views

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ، صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد727 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 167 نئے کیسز سامنے آ گے ہیں جبکہ66 افرادا جان کی بازی ہار چکے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزی 167 افراد متاثرہوئے ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 2279، سندھ میں 1128، کے پی میں 620 اور بلوچستان میں 219 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 215 ، آزاد کشمیر میں33 کیسز موجود ہیں جبکہ 527 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے پیں۔ جبکہ 227 مزید افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 727 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر لاہور کے دوعلاقوں کو سیل کر دیاگیا، 14 مزید کیسز سامنے آنے پر لاہور کے علاقے شادباغ اور مکھن پورہ کے علاقے سیل کر دیئے گئے ہیں ۔
جبکہ 54 گھروں کو سیل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علاقے سے 17 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹیں بھی بند کرا دی گئی ہیں، علاقے کو سیل کرنے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے علاقے کا دورہ کیا ، جبکہ رہنما تحریک انصاف ملک زمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس سےقبل ریلوے قانون مغلوپورہ بحریہ کو سیل کیا گیا تھا۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں سب سے زیادہ 1399 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، برطانیہ میں 938، اسپین میں 628، اٹلی میں 542، فرانس میں 541 بیلجیئم میں 205، جرمنی میں 176، ہالینڈ میں 147، ایران میں 121م، سویڈن میں 96 اور ترکی میں 87 افراد دم توڑ گئے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 87463 اور متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، 3 لاکھ 19091 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، ایک دن میں 5429 ہلاکتیں اور 61104 نئے کیسز رپورٹ ہوئے