کمیلی کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

  • April 11, 2020, 12:27 pm
  • National News
  • 234 Views

تھانہ گوجر خان پولیس نے 16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتارکرلیے ہیں۔ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے سی پی او محمد احسن یونس کوبتایا کہ ملزمان ناصر نذیر اور عثمان مسکین نے مرزا کمیلی کے علاقہ میں 16سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاتھا، متاثرہ لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے بتایا کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گوجر خان پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا جس کے بعد ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل ذوالفقار علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عمران عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ایس پی نے کہا کہ بچوں پر کسی بھی قسم کا تشدد یا استحصال نا قابل برداشت ہے، ایسے افراد کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلواء جائے گی۔