عید کا چاند 29 رمضان کو بغیر دوربین کے نہیں دیکھا جا سکتا

  • April 11, 2020, 12:31 pm
  • National News
  • 189 Views

دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں کم ہی وقت رہ گیا ہے۔ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سب سے مقدس ترین مہینہ ہے اور اہل ایمان ہر سال اس ماہ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ رمضان کے بعد مسلمانوں میں عید الفطر منانے کا تجسس برقرار رہتا ہے جس کی وجہ سے رمضان کے آخری چند ایام میں عید کے چاند کو لے کر بحث جاری رہتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے معروف سائنسدان اور جامعہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف سپیس اینڈپلانیٹری ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے بتایا ہےکہ ا س سال عید کا چاند بغیر دوربین کے نہیں دیکھا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی کو بغیر دور بین (ٹیلی اسکوپ) کےچاند نظر آنے کے امکانات موجود نہیں تاہم گوادر اور پسنی سے اس روز دور بین کے ذریعے شوال (عید الفطر ) کے چاند کی رویت کے انتہائی معمولی امکانات ہیں۔
ملک میں شعبان کا ماہ جاری ہے جس کے بعد رواں برس رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز میں تقریباً 2 ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ لوگ ماہ مبارک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رمضان کے ماہ کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا اور عید کی تاریخ کیا ہو گی۔ رمضان کی تاریخ کے بارے میں تو کہا جا رہا ہے کہ پہلا رمضان 25 اپریل کو ہو گا۔
لیکن عید کی تاریخ کا اندازہ ابھی لگانا ممکن نہیں۔ڈاکٹر شاہد قریشی نے مزید بتایا کہ23 مئی کی شام شوال کا چاند چند مشرقی افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا کے ممالک میں با آسانی دکھائی دے گا پاکستان میں اس دن ممکنہ طور پر 29واں روزہ ہوگااس شام کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 20 گھنٹے 34 منٹ ہو گی ۔ ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابھی ہم عید الفطر کی تاریخ کا اندازہ نہیں لگا سکتا، مگر ایک بات واضح ہے کہ اس سال عید کا چاند بغیر دوربین کے دیکھناممکن نہیں ہو گا۔ ابھی تک کی تفصیلات کے مطابق مکنہ طور پر عیدالفطر 24، 25 ، 26 مئی اتوار ، پیر منگل کو تین دن منائی جائیگی اور ان ہی ایام میں عام تعطیلات بھی ہوں گی۔