مخلوط صوبائی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں،دھنیش کمار

  • April 15, 2020, 12:23 am
  • National News
  • 106 Views

مخلوط صوبائی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں،دھنیش کمار
اختلافات کی آڑ میں پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا
کوئٹہ (پ ر)صوبائی مشیر اقلیتی امور رکن صوبائی دھنیش کمار پلیانی نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہیں پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے رہتے ہیں اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں اور مل جل کر اختلافات اور مسائل حل کریں گے سوشل میڈیا پر خودساختہ دانشور جو تجزیہ کر رہے ہیں انکو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر اقلیتی امور رکن صوبائی دھنیش کمار پلیانی نے کہاکہ ہماری پارٹی کے تمام وزرا اور اراکین اسمبلی اور سینئر قیادت اپنے مسائل پارٹی پلیٹ فارم پر حل کریں گے باپ پارٹی پہلے سے زیادہ متحد ہے مل جل کر اختلافات ختم کریں گے مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں جام کمال خان وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ وزیر اعلی رہیں گے باپ پارٹی سمیت دیگر اتحادی پارٹیوں کی جانب سے مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے اختلافات کی آڑ میں پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا ہماری حکومت کابینہ کے تمام اراکین مل جل کر اس خطرناک وبا سے نبردآزماہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کے بروقت اقدامات سے اس کورونا جیسی وبا پر کسی حد تک قابو پایا گیا ہے یہ وقت اختلاف کا نہیں ہے ا سوقت ہم سب متحد ہو کر کورونا وائرس کے وبا سے مقابلہ کرنا ہے اور اپنے صوبے کے عوام کو ریلیف دینا ہے