کرونا سے نمٹنے کیلئے وفاق اورصوبوں میںہم آہنگی نہیں،مولاناحیدری

  • April 16, 2020, 10:40 pm
  • COVID-19
  • 92 Views

کرونا سے نمٹنے کیلئے وفاق اورصوبوں میںہم آہنگی نہیں،مولاناحیدری
احساس پروگرام کی رقم ایم پی ایز میںتقسیم ہورہی ہے ،مرکزی سیکرٹری جنرل جے یوآئی
قلات(نامہ نگار)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے پوری قوم نے مل کر حکومتوں کا ساتھ دیا مگر دیکھنے میں یہ آ رہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے یکساں پالیساں نہیں ہیں قوم کی جہاں تک بات ہے پوری قوم اورتمام دینی سیاسی جماعتوں نے اختلافات بالائے طاق رکھ کر کرونا وائرس کے خلاف حکومت کیساتھ دینے کا اعلان کیا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی قلات میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کی پالیسیاں یکساں نہیں ہونگی تو اس موذی مرض پر قابو پانے میں اتنی تاخیر ہوگی آج حکومت اعلانات کررہی ہے کہ دیہاڑی دار مزدور میں جو ایک کروڑ بیس لاکھ ہیں ان میں 12 ہزار کے حساب سے پیسے تقسیم کیئے جارہے ہیں مگر بہت سارے اضلاع سے شکایت آرہی ہے کہ یہ منصفانہ تقسیم نہیں مستحق افراد کو پیسے نہیں مل رہے بلکہ حکومت اور انکے ایم پی ایز بندر بانٹ کررہے ہیں اور ان میں تقسیم ہورہے ہیں ہماری نظر میں متاثرین کی آبادکاری مالی فنڈز میں ایسی کرپشن شروع ہوگئی ہے کہ قوم ماضی کی کرپشن کو بھول جائے انہوں نے کہا کہ مستونگ قلات اور خضدار جیسے پسماندہ علاقوں اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں چاغی لورالائی اور چمن تک اگر تھوڑے بہت پیسے تقسیم ہوئے ہیں تو وہ من پسند افراد تک پہنچے ہیں اس لئیے وفاقی حکومت کو چائیے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے تاکہ مستحقین کی صحیح چھان بین ہو اور امداد مستحق افراد تک پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر حکومت کے اقدامات کاساتھ دینے کا اعلان کیا لیکن حکومت کا رویہ اور متاثرین کی بحالی کیلئے اسکاکردار نہ صرف قابل غور بلکہ قابل تشویش ہے ہم نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے ۔