حکومت ترقی یافتہ بلوچستان کے ویژن پر عمل پیرا ہے ،ضیاء لانگو

  • April 16, 2020, 10:42 pm
  • National News
  • 83 Views

حکومت ترقی یافتہ بلوچستان کے ویژن پر عمل پیرا ہے ،ضیاء لانگو
وزیراعلی کو بلوچستان عوامی پارٹی سمیت تمام اتحادی اور اراکین کی مکمل حمایت حاصل ہے
کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہے صوبائی حکومت ترقی یافتہ بلوچستان کے ویژن پر عمل پیرا ہے وزیراعلی کو بلوچستان عوامی پارٹی سمیت تمام اتحادی اور اراکین کی مکمل حمایت حاصل ہے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ جام کمال خان کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مخلوط حکومت میں گلے شکوے جمہوریت کا حسن ہے جمہوریت میں ایک دوسرے کی رائے کو مقدم سمجھاجاتا ہے صوبائی حکومت کی اولین ترجیح یہاں کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس جو ایک عالمی آفت بن چکا ہے اور اس وبا کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت افسیران اور ملازمین کی بہترین کارکردگی اس بات کی عکاس ہے کہ ہمارے لئے صوبے کے عوام اہمیت رکھتے ہیں بلوچستان ملک کا واحد صوبہ ہے جس میں ملک بھر سے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہے صوبائی حکومت نے اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے جس طرح وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی مثبت سوچ کے باعث پی ڈی ایم اے نے بہترین انداز میں ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا اور اسکریننگ کے بعد انہیں ان کے علاقوں میں روانہ کیا جس کی وجہ سے وائرس ملک کے گلی کوچوں میں پھیلنے سے رک گیا اگر صوبائی حکومت اقدامات نہ کرتی تو ملک میں کرونا وائرس کے متاثریں موجودہ تعداد سے کئی گناہ زیادہ ہوتے ۔