کوئی وزیرمستعفی نے ہوگا سب ڈرامہ ہے ،مولانا واسع

  • April 16, 2020, 11:50 pm
  • National News
  • 111 Views

کوئی وزیرمستعفی نے ہوگا سب ڈرامہ ہے ،مولانا واسع
حکومتی مشینری وزراء کوخوش کرنے میںمصروف ہوتوعوام کوریلیف کون دیگا
کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے وزراء کو منانے میں مصروف ہے وزراء استعفوںکاڈرامہ رچارہے ہیں ،حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مشکل حالات میں عوام کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے ،جب صوبے میں حکومتی مشینری وزراء کو خوش کر نے میں مصروف ہوتو عوام کو ریلیف کہاں سے ملے گا ،حکومت کی جانب سے اب تک 2ارب روپے لوگوں میں تقسیم کرنے کا دعویٰ کیاگیاہے مگر زمینی حقائق کچھ اور ہیں اگرحکمرا ن عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو ان کا اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ ہم شروع دن سے کہہ رہے تھے کہ یہ حکومتی کا بینہ میں شامل وزراء استعفیٰ نہیں دیںگے بلکہ وہ مفادات حاصل کرنے کیلئے استعفیٰ دینے کا ڈرامہ رچا رہے ہیںہما ری یہ با ت سچ ثا بت ہو ئی انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے صوبے کا چیف ایگزیکٹو کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی بجائے اپنی پارٹی کے وزراء کو منانے میں مصروف رہے وہ کبھی نصیرآباد ڈویژن کے وزراء کو مناتے ہیں تو کبھی ژوب ڈویژن کے وزراء کو منانے میں مصروف رہتے ہیں جب کوئی عوام کے مفاد کیلئے کام کرتاہے تو پھر وہ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے استعفیٰ بھی دیتا ہے جس طرح جمعیت علماء اسلام کے اراکین نے نواب اکبربگٹی دور میں اصولوں پررہتے ہو ئے مستعفے دئیے اور گھروں کو چلے گئے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پہلے دن سے ہی حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اگر حکومت ہوتی تو آج کورونا وائرس سے متاثرہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جا تا تا ہم اس کے بر عکس حکومتی ترجمان میڈیا پر آکر سب اچھا ہے کی رٹ لگا رہا ہو تا ہے اگر زمینی حقائق کو دیکھاجائے تو اب تک عوام اور مزدور طبقے کو لا ک ڈا ئون کے دوران کو ئی ریلیف ملاہے اور نا ہی تاجربرادری کے کرایہ یا گیس وبجلی کے بل معاف ہوئے ہیں ،دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کی وباء پھیلی لیکن وہاں پر حکومتوں نے عوام کے مفاد کیلئے سب کچھ کیاہے مگر یہاں ایک ماہ گزر نے کے باوجود اب تک عوام کو اس حوالے سے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیاگیاہے ۔