وزیراعلیٰ نے پشتون بیلٹ کے ناراض اراکین کوبھی منالیا

  • April 16, 2020, 11:55 pm
  • National News
  • 187 Views

وزیراعلیٰ نے پشتون بیلٹ کے ناراض اراکین کوبھی منالیا
پی ایس ڈی پی پرتحفظات ختم،جام کمال کی بجٹ کے بعد وزارتیں دینے کی یقین دہانی
اختلاف جمہوریت کاحصہ ،جام کمال ،سینیٹراحمدخان خلجی کااختلافات ختم کرانے میںاہم کردار
کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلی بلوچستان نے مزید 4وزرا کو منانے میں کامیاب ہوگئے ناراض اراکین کا پی ایس ڈی پی پر تحفظات دور اور بجٹ کے بعد وزارتیں دینے کی یقین دہانی کرادی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے اپنے مطالبات کا مسودہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو ارسال کر دیا تھا صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے مسودہ میں موقف اختیارکیا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان حکومتی سطح پر کورونا وائرس سے متعلق ہونے والے اقدامات اورترقیاتی منصوبوں میں ان کے حلقوں کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں اور اکثر اہم وزارتیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر احمد خان خلجی کے رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور ناراض اراکین اسمبلی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جو تین گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں صوبائی وزرا سردار مسعود لونی،حاجی طور اتمانخیل،حاجی نور محمد دمڑ،حاجی مٹھا خان کاکڑ،رکن اسمبلی لیلی ترین سمیت سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے شرکت کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ اختلاف جمہوری عمل کا حصہ ہے پی ایس ڈی پی میں ناراض اراکین کی تحفظات کو فوری طور پر دور کر دیئے جبکہ وزارتوں کے معاملے کوبجٹ کے بعد حل کرنے کی کی یقین دہانی کروادی اور آپس میں شیر وشکر ہوگئے ۔