کوئٹہ،خضدار،ٹریفک حادثات میں 2 بچوںسمیت 5 افرادجاںبحق 14 زخمی

  • April 16, 2020, 11:58 pm
  • Breaking News
  • 1.11K Views

کوئٹہ،خضدار،ٹریفک حادثات میں 2 بچوںسمیت 5 افرادجاںبحق 14 زخمی
کوئٹہ ،خضدار(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے گوالمنڈی چو ک کے قریب ترین روڈ پر ٹریکٹر نے 12سالہ بچے نصیب اللہ ولد عبدالمجید سکنہ پشتون باغ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں بچہ جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے اس سلسلے میں متعلقہ پو لیس مزید کا رروائی جا ری رکھے ہو ئے ہیں ۔خضدارسے ایک سو اسی کلومیٹر دو ر کراڑو کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی پک اپ گاڑی ٹائر برسٹ جانے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں حاجی سراج خان ، محمد ولد عبدالحق میر جان ، اور ایک بچی جاں بحق ہوگئے ۔ جب کہ شاہین گل ، احمد ، احمد گل ، مولا گل ، سمیع اللہ ، عبدالوہاب ، عبداللہ ، احمد خان ، بی بی لطیفہ ، عزت اللہ ، نقیب اللہ ، حاجی محمد ، بی بی شگفتہ ، نعمت اللہ ، حاجی سراج خان کوئٹہ ، محمد ولد عبدالحق زخمی ہوگئے ۔ زخمی افراد کو لیویز فورس اور 1122کے اہلکاروں نے ریسکیو کرکے لسبیلہ ہسپتال پہنچایا ۔ علاقہ خضدار اور لسبیلہ سے دور ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کافی دور جا کر گری ۔یاد رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سنگل ہونے کی وجہ سے یہاں آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتیں ہیں ۔ اس حوالے سے بلوچستان کے لوگ قومی شاہراہ کو ڈبل وے بنانے کے لئے کافی عرصہ سے مطالبہ کررہے ہیں ۔