بلوچستان ،23 مریضوں میںکرونا وائرس کی تصدیق ،تعداد 303 / فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میںخاتون جاںبحق ،تعداد 5 ہوگئی

  • April 16, 2020, 11:59 pm
  • COVID-19
  • 489 Views

بلوچستان ،23 مریضوں میںکرونا وائرس کی تصدیق ،تعداد 303 / فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میںخاتون جاںبحق ،تعداد 5 ہوگئی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسزتیزی سے پھیلنے لگے ہیں دو روز کے دوران مقامی سطح پر مزید 60کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے شکار افراد کی تعداد 291ہوگئی وزیراعلیٰ ہائوس 4ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی کورونا سے 16ڈاکٹرز سمیت دیگر ملازمین بھی متاثر ہوئے ہیں مقامی سطح پر کورونا سے شکار افراد کی تعداد 143ہوگئی محکمہ صحت بلو چستان کی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کی کیسز میں مزید تیزی آگئی ہے 2روز کے دوران مقامی سطح پر 60کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس کے بعد کورونا وائرس سے شکار افراد کی تعداد 291ہوگئی ہے جن میں مقامی طور پرکورونا سے شکار افراد کی تعداد 143ہے وزیراعلیٰ کے دو مزید ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد 14ہوگئی اب تک 16ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثرہوچکے ہیں رپورٹ کے مطابق سروے 144کے دو گھروں میں 10کیسز معصوم شاہ اسٹریٹ اور علمدارروڈ میں 9،9کیسز،جعفر آباد میں 9کیسز رپورٹ ہوئے ہیںجبکہ کوئٹہ شہر کے 36علاقوںسے مقامی طور پر 111کیسز سامنے آچکے ہیں مستونگ میں بھی شہید نواب غوث بخش رئیسانی کے ہسپتال کے آر ایم او بھی ڈاکٹر خلیل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں کوئٹہ میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ کے مختلف علاقوں میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔دریںاثناء وزیراعلیٰ ہائوس کے ملازمین میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اجلاس اور ملاقاتیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بلکہ غیر ضروری افراد کا بھی وزیراعلیٰ ہائوس میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سیکرٹریٹ کے ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس میں اجلاس اور ملاقاتیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا کورونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے باعث لوگوں کی غیر ضروری آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے فیصلہ کیا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہونگے جبکہ وزیراعلیٰ ہائوس میں کام کرنے والے تمام افسران ملازمین اور سیکورٹی پر مامور پولیس بلوچستان کانسٹیبلری سمیت دیگر اہلکاروں کا بھی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اب تک وزیراعلیٰ ہائوس میں 4 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کابینہ کا خصوصی اجلاس سمیت دیگر اہم اجلاس آفیسرز کلب یا سول سیکرٹریٹ میں منعقد کئے گئے ۔دکی سے نمائندہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سید اسد شاہ نے سکریننگ عملے کے ہمراہ تبلیغی مرکز پہنچ کر باہر سے آنے والے 5 تبلیغ والوں کی ہسٹری لی ، جس میں پتہ چلا کہ یہ 5 افراد صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنا ٹائم لگا کر آج اپنے علاقے دکی پہنچے ہیں اور اس سے قبل ضلع ہنگو کے پی کے میں بھی 18 دن کورنٹائن رہ چکے ہیں ، میڈیکل ٹیم کے پولیو کے فوکل پرسن عبدالعزیز اور حاجی سلطان محمد نے تبلیغی افراد کی سکریننگ کی۔تمام کا ٹمپریچر بالکل نارمل رہا۔ اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید اسد شاہ نے باہر سے آنیوالے 5 تبلیغی جماعت کے ارکان کو احتیاطا مزید 14 دن قرنطینا میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام 5 افراد اپنے گھر میں خود کو کورنٹائن کرینگے ۔ 5 تبلیغی حضرات میں امیر محمد ولد گلا، اسماعیل خان ولد لعل محمد، مولوی علی خان ولد سمندر خان،نیاز محمد ولد غازی خان، سردار خان ولد حیات خان شامل ہیں