سلیکٹڈ حکومت شرمندگی کاباعث بنی ہوئی ہے ،نصراللہ زیرے

  • April 17, 2020, 12:00 am
  • Political News
  • 250 Views

سلیکٹڈ حکومت شرمندگی کاباعث بنی ہوئی ہے ،نصراللہ زیرے
کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے مشرقی بائی پاس پشتون کوٹ میں قیس یونٹ کے قیام اور 47افراد کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت پشتون بلوچ صوبے اور ملک بھر کیلئے شرمندگی کا باعث بنی ہوئی ہے ،اپنی نااہلی کے باعث ہر شعبہ زندگی کو بدترین طرح سے مفلوج کردیا گیا ہے ، کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کی اہم وجہ سلیکٹڈ حکومت کی تفتان میں زائرین اور تاجروں سب کو ایک کیمپ میںبھیڑ بکریوں کی طرح رکھنے کے باعث ہوئی، نام نہاد ایجنٹوں کے ذریعے اسکیمات کے نام پر لوگوں کی ضمیروں کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ قابل افسوس ہے ، پشتونخوامیپ میں عوام کی جوق در جوق شمولیت پارٹی پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے بلا امتیاز پارٹی میں لوگوں کی شمولیت پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر علاقائی سیکرٹری حمد اللہ بڑیچ، سینئر معاون سیکرٹری نعیم خان اچکزئی ، عصمت اللہ خان ، عجب خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے عوام میں آج تک کو ئی فرق نہیں کیا بلکہ حلقے میںرہنے والے تمام عوام چاہے وہ کسی بھی زبان ، مذہب سے تعلق رکھتے ہو ان کی بلا امتیاز اجتماعی خدمت کی ہے ۔ ہم اپنے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور گزشتہ دور حکومت میں حلقے کے عوام جو فلاح وبہبود کے اسکیمات کو پائے تکمیل تک پہنچایا گیا آج تمام عوام اس سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ، پارٹی نے عوام کے مطالبے اور ضرورت کے مطابق 25سے زائد سکولوںجن میںآج ہزاروں طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں ، بیسک ہیلتھ یونٹس ، سڑکوں ، ڈیمز کی تعمیر ، نالیوں ، گلیوں کی تعمیر وپختگی ، سٹریٹ لائٹس ، واٹر سپلائی اسکیمات کی تنصیب ، خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کالج ، مرحوم عبدالرحیم مندوخیل کے نام سے پبلک لائبریری ، بالخصوص مشرقی بائی پاس کی تعمیر اور چالو بہاوڑی سے سبی روڈ تک دو رایہ سڑک کی تعمیر سے علاقے کے تمام عوام کوفائدہ حاصل ہوا ہے ۔