وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

  • April 17, 2020, 12:03 am
  • National News
  • 152 Views

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارقن جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی کورونا کےخلاف آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائےکرام کا تعاون درکار ہے، جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو وبا سےمحفوظ رکھنا ہے،علمائےکرام نے ہمیشہ مشکل میں حکومت کی رہنمائی کی ہے،رمضان کے پیش نظرعلما کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 مارچ کو وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی جس میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگو سمیت قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بات چیت کی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی تھی۔